جوبائیڈن نے امریکی صدر کا حلف اٹھا لیا

شیئر کریں:

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
امریکا کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
حلف اٹھانے کے فوری بعد جوبائیڈن کو خطاب کی دعوت دی گئی

جس کے آغاز میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد دی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جو لیڈی گاگا نے گایا۔ اس کے بعد مذہبی کلمات ادا کیے گئے۔
ادھرسبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میرین ون ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر آخری بار وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوگئے۔
امریکی تاریخ میں ٹرمپ چوتھے صدر ہیں جو آنے والے صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔
دوسری جانب کسی بھی گڑبڑ کے خدشات پر کیپٹل ہل کی عمارت کے گرد
آہنی باڑ لگادی گئی اور 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے تھے۔
کورونا اور سیکیورٹی خطرات کے باعث تقریب میں شرکت سے
روکے گئے 2 لاکھ امریکیوں کی نمائندگی جھنڈوں سے کی گئی۔


شیئر کریں: