امریکا اور عالمی اداروں کے لیے 3 دن انتہائی اہم قرار دے دیے گئے

شیئر کریں:

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے باضابطہ حلف اٹھانے کے
بعد امریکی پالیسوں میں بڑی تبدیلیوں کی پش گوئی کی جارہی ہے۔
جوبائیڈن پہلے ہی بتا چکے ہیں وہ اقتدار میں آتے ہی تین دن کے اندر
اندر مسلمان ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن چھوڑ کے نئی جماعت بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

بائیڈن انتظامیہ نہ صرف مسلمان ممالک پر سفری پابندیاں ختم کردے گی بلکہ امیگریشن قوانین میں نرمی بھی کردے گی۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ دور حکومت میں امریکا کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ جوبائیڈین 72 گھنٹے کے اندر موسمیاتی تبدیلوں کا عالمی معاہدہ دوبارہ کرلیں گے۔
بائیڈن پہلے ہی عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
بائیڈن کے ابتدائی ایام میں امریکا ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت میں فعال کردار ادا کرتے نظر آئے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں جوبائیڈن کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے؟

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا
کہ عالمی ادارہ صحت نے چین سے مل کر دنیا میں کورونا وائرس پھیلایا۔
امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر کورونا پھیلانے کے الزام عائد کر کے اس کی فنڈنگ مکمل طور پر بند کردی تھی۔
اب خیال ظاہر کیا جارہا ہے امریکا ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کی امداد بحال کردے گا اور کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے عالمی سطح پر فعال کردار میں نظر آئے گا۔


شیئر کریں: