چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین بنالی، 620 کلومیٹر کی اڑے گی

شیئر کریں:

چین زمین پر رفتار کو آسمان کی بلندیوں پر لے گیا.
نئے چینی منصوبے نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا.
دنیا کی طاقتور ترین معشیت کی طرف گامزن چین نے تیز ترین ٹرین کی نقاب کشائی کردی.

چین کی طرف سے بنائی جانے والی ٹرین 620 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے.
یہ جدید ٹرین بجلی پر چلے گی اور اس میں پہیوں کا استعمال نہیں کیا گیا.
ٹرین کی زمین کے ساتھ فرکشن ختم کرنے کے لیے مقناطیسی انرجی استعمال کی گئی ہے.
چین کی ساوتھ ویسٹ جاوتونگ یونیورسٹی نے ٹرین کا پرٹوٹائیپ جاری کیا ہے.

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ٹرین میں مقناطیسی طاقت استعمال کی گئی ہے.
جس کی وجہ سے ٹرین رفتار کی انتہا کو پہنچ سکتی ہے.
چین کی طرف سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ ٹرین اگلے تین سال میں مکمل فعال ہوجائے گی.
اس منصوبے کے علاوہ 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کے منصوبے پر کام بھی جاری ہے.
اس ٹرین سے لندن سے پیرس کا سفر 40 منٹ میں طے ہوسکے گا.


شیئر کریں: