دوران شکار شہری منگلا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

شیئر کریں:

کہتے ہیں نا زندگی کا کوئی کوبھروسہ نہیں.
کچھ یہی میرپور سے تعلق رکھنے والے توصیف جرال کے ساتھ ہوا.
توصیف اپنے دوستوں کے ہمراہ منگلا ڈیم پر شکار کی غرض سے آیا تھا.
میرپور کا شہری دوران شکار منگلا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.
توصیف جرال نے چند لمحے پہلے اپنے موبائل فون سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی.
پوسٹ میں توصیف نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ وہ منگلا ڈیم پر شکار کر رہا ہے.
بدنصیب شہری یہ کہاں جانتا تھا کہ وہ خود ہی منگلاڈیم کا شکار بن جائے گا.
ادھر ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.
شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈیم پر تفریح کے لیے لازمی آئیں مگر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں.


شیئر کریں: