فلسطین میں 15 سال بعد عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا

شیئر کریں:

فلسطین میں طویل عرصے بعد عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے 15 سال کے طویل عرصہ بعد ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا اعلان کیا جو رواں برس ہی ہوں گے۔

سال بدل گیا کیا فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلوموں کی زندگی بدلے گی؟

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں 22 مئی سے 31 جولائی تک عام انتخابات ہوں گے۔
اس سے پہلے 2006 میں فلسطین میں انتخابات ہوئے تھے۔
ان انتخابات میں حماس نے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

فلسطین کی تنظیمیں اسرائیل کے خلاف متحد ہوگئیں مشترکہ فوجیں مشقیں

بین الاقوامی برادری نے حماس کی فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور غزا کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔
صدر محمود عباس نے فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے، غزا اور مقبوضہ مغربی یروشلم میں انتخابات کے لیے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ حماس گزشتہ دس سے فلسطین میں انتخابات کا مطالبہ کر رہا تھا۔


شیئر کریں: