گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا نیا صدر کون ہو گا؟

شیئر کریں:

گلگت سے امتیاز علی تاج

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد اب وہاں پارٹی صدر کا فیصلہ کیا جانے والا ہے۔
گلگت بلتستان میں پارٹی صدر کے لیے رہنماؤں نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
باخبر ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ تحریکِ انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر کے لیے تین نام تجویز
کر لیے گئے ہیں۔

نئے صوبائی صدر کے لیے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اقبال اور حشمت اللہ
کے نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ان ناموں کو چند دنوں پر حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے مرکزی
رہنماؤں کو بھجوا دیا جائے گا۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے کرنا ہے تاہم وفاقی رہنما کا کہنا ہے انہی تین ناموں
میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔

لیکن پاکستان میں سب کو معلوم ہے کہ آخری لمحات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور کوئی نیا نام بھی سامنے لایا جاسکتا ہے۔
مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان الیکشن کے بعد صوبائی صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا یہ عہدہ سید جعفر شاہ
کے انتقال سے خالی ہوا ہے۔


شیئر کریں: