امریکا میں مظاہرے کروانے کا الزام، ٹرمپ کا احتساب ہوگا

شیئر کریں:

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی
امریکی صدر کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

ٹرمپ کو دوسری بار مواخذے کا سامنا

امریکی ایوان نمائندگان نےٹرمپ کےخلاف مواخذےکی منظوری دے دی،
صدرٹرمپ کےمواخذے کےحق میں 232اورمخالفت میں 197ارکان نےووٹ دیا،
ایوان نمائندگان میں قرارداد منظوری کے بعد مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں جائے گا،
ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔
ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر کے جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔

کیپٹل ہل پر حملہ کیوں کیا گیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل
پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی۔
واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے
مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی صدر کے مواخذے کا کیا مطلب ہے؟

امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت اگر صدر ملکت کسی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں
ادا کرنے کے قابل نہ ہوں تو نائب صدر سمیت کابینہ اکثریت کے تحت صدر کو ہتانے کا اختیار رکھتی ہے
اس کے بعد نائب صدر ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔


شیئر کریں: