بھارت میں لاہور کی “ہیرا منڈی” پر فلم بنے گی

شیئر کریں:

لاہور کی ہیرا منڈی پر بھارت میں فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا
بالی وڈ کے کامیاب ترین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اس پروجیکٹ پرگزشتہ 13 سال سے کام کررہے تھے،
یہ ویب فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ کیلیے عالیہ بھٹ کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،
اس کے علاوہ دیگر اے کلاس اداکاراوں ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشٹ،
دپیکا پڈوکون اورودیا بالن کے ناموں پرغورکیا جارہا ہے۔


سنجے ذاتی طور پرفلم کی کاسٹنگ دیکھ رہے ہیں
فلم کی عکسبندی کا آغاز 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں کیا جائے گا۔
ہیرامنڈی لاہور میں ریڈ لائٹ ایریا کے گرد گھومتی ہے
یاد رہے کہ لاہور کی ہیرا منڈی تاریخی اہمیت رکھتی ہے
ہیرا منڈی جو شاہی محلے کے نام سے بھی جانی جاتی ہے

وہ ماضی میں اپنے کلچر اور تہذیب کی وجہ سے مشہور تھی
مغل بادشاہ اپنے بچوں کو ہیرا منڈی کی طوائفوں سے زندگی کے طور
طریقے اور آداب سکیھانے کے لیے بھیجا کرتے تھے
موجودہ ہیرا منڈی صرف ریڈ لائٹ ایریا بن کر رہ گئی ہے
جہاں طوائفیں خریداروں کو اپنا جسم فروخت کرتی ہیں


شیئر کریں: