امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

شیئر کریں:

الیکڑک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ایمازون کے مالک
جیف بیزوس کو پیھجے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزار اپنے نام کرلیا۔

ایمازون کے جیف بیزوس نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ایک دن میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ

مسک الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے اکثریتی شیئرز کے مالک ہیں
اور گزشہ سال ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضانے کا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا،
مسک کی دولت کی مالیت 185 بلین ڈالرز ہے

ایشیا کی سب سے مہنگی 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی طلاق

ٹیسلا کے لیے سال 2020 بہت اہم تھا جب اس نے پیداوار کو بڑھایا ،
نئی فیکٹریاں لگائیں اور منافع کمایا اور اسے معتبر ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں ٹیسلا کے حصص 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 803.78 ڈالر پر پہنچ گئے،
جس سے سٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی کیپٹلائزیشن 750 ارب ڈالر سے اوپر چلی گئی


شیئر کریں: