تفتان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے تحصیل دفتر کا افتتاح

شیئر کریں:

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اسفندیار یار محمد زئی نے
پارٹی ورکرز کے ہمراہ تفتان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا
پارٹی کی طرف سے ٹاون میونسپلٹی آفس میں حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں تحصیل نوکنڈی، تحصیل چاگئے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی
تقریب کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور رخشان ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان
سنجرانی کی انتھک محنت کی بدولت ضلع چاغی میں مقبولیت کی آسمان کو چھو رہی ہے
لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں

پاکستان کے دریا سونا اگلنے لگے، دلچسپ اور معلوماتی رپورٹ دیکھیں

ضلع چاغی میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کو جاتا ہے
وزیر اعلی بلوچستان نے ضلع چاغی میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں
انہوں نے کہا کہ تحصیل تفتان کے کابینہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ
وہ بھی علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے
پروگرام کے آخر میں پارٹی ورکرز اور معتبرین کے لیے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔


شیئر کریں: