بھارت نے حریت رہنما آسیہ انداربی کو عمر قید کرنے کا متنازعہ فیصلہ کرلیا

شیئر کریں:

بھارت نے حریت رہنما آسیہ انداربی کو عمر قید کرنے کا متنازعہ فیصلہ کرلیا اور وہ
انسانیت کی تمام حدیں بھول گیا۔
گجرات کے قصاب نریندر مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حریت رہنما آسیہ اندرابی
کو عمر قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم اور ہندتوا نواز مودی بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو آزادی
پسندوں کی آواز دبانے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کی آواز دبانے کے لیے بھارتی حکومت کا بھیانک منصوبہ سامنے آگیا۔
بھارت مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند لیڈر آسیہ اندرابی کو ساری عمر قید کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
آسیہ اندرابی مقبوضہ کشمیر کی مقبول ترین آزادی حریت رہنما ہیں۔
آسیہ انداربی دختر ملت نامی تنظیم کی قائد بھی ہیں
آسیہ انداربی جولائی 2018 سے تہیاڑ جیل میں قید ہیں
بھارت کی ڈمی عدالتیں بھی مودی سرکار کے عشاروں پر ناچ رہی ہیں
دہلی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایڈیشنل جج پروین سنگھ نے آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی مہمیدہ اور نوحیدہ نسرین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیے دیا ہے۔
ان تمام خواتین پر بھارت کے خلاف جنگ اور سازش کرنے کا بے بنیاد الزام ہے۔
آسیہ اندرابی اور دیگر حریت پسند خواتین کے خلاف حالیہ اقدام بھارتی حکومت کے غیر انسانی رویے کی عقاسی کر رہے ہیں۔
حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہری کے حق میں آواز اٹھائی اور بھارتی حکومت کے مکروع چہرے کو بے نقاب کیا۔
58 سالہ بہادر حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ہمیشہ مودی سرکار کے ہتھکنڈوں کے آگے جھکنے سے انکار کیا اور کئی سال سے بے بنیاد الزامات پر تیہاڑ جیل میں قید ہیں۔
آسیہ اندرابی کو 1993 میں پہلی بار بھارتی حکومت نے گرفتار کیا اور اس کے بعد انہوں نے قید و بند کی کئی بار صحبتیں برداشت کی
آسیہ اندرابی اب تیہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں اس سے پہلے حریت رہنما مقبول بٹ اور افضل گرو کو پھانسی دی گئی تھی۔
مودی سرکار کے دور حکومت میں کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت حتم کرنے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی آبادی کے بڑے حصے کو کرفیو لگا کر قید کررکھا ہے
ایک طرف بھارتی قابض افواج معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں کو آگ اور کھیتوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔


شیئر کریں: