گلگت اسکردو کے درمیان زمینی راستہ 3 روز بعد کھول دیا گیا

شیئر کریں:

گلگت اسکردو روڈ تین روز کی بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
شاہراہ کی توسیع کے سلسلے میں جاری کام کے دوران شنگوس کے مقام پر بلاسٹنگ کے لیے
سڑک بند کی گئی تھی۔

ایف ڈبلیو او نے سڑک کو ایک دن بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم بلاسٹنگ کے بعد ملبہ زیادہ
گرنے کی وجہ سے شاہراہ تین دن بند رہی۔
سڑک کی بندش کے باعث اسکردو گلگت ریجن سمیت ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع تھا۔
اس دوران کئی گاڑیاں سڑک کے دونوں اطراف کھڑی رہیں لیکن اب راستہ بحال کر دیا گیا۔


شیئر کریں: