مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

شیئر کریں:

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔
مولانا طارق جمیل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد
گذشتہ 10 دنوں سے راولپنڈی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا عبادت کا سلسلہ روک نہ سکا، مولانا طارق جمیل اسپتال میں بھی نماز ادا کر رہے ہیں

مولانا طارق جمیل نے صحت یابی پر دعاؤں اور نیک خواہشات کااظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے
’’ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،

ماہرہ خان اور عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا کا شکار

مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں،
اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔‘‘


شیئر کریں: