پارا چنار سمیت کرم ایجنسی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے اور دھرنا

شیئر کریں:

پاراچنار سمیت ضلع کرم میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پہیہ جام

ہڑتال کی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کردیا ۔
مظاہرین نے واپڈا کے آپریشنل اسٹاف کے تبادلے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
واپڈا کے طویل لوڈ شیڈنگ کے کے خلاف تمام تنظیموں اور قبائیل نے احتجاج دھرنا شروع کردیا ہے۔
احتجاج میں سیاسی و سماجی رہنماؤں ، تاجروں ، طلبہ اور قبائلی عمائدین کثیر

تعداد میں شریک ہیں اور واپڈا کی جانب سے ظالمانہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے

 

خلاف نعرے بازی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین ، علامہ یوسف حسین

، آغا مزمل حسین ، جلال بنگش اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار شہر سمیت ضلع

بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئے ہیں

بار بار وعدوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ منیجمنٹ

کے نام پر عوام کیساتھ ظلم اور ناانصافی جاری ہے اور گذشتہ پانچ روز سے بجلی مکمل

طور پر غائب ہے راہنماوں نے کہا کہ گریڈ سٹیشن میں بیٹھے لوکل اہلکاروں کی فوری

طور پر تبادلہ کیا جائے اور یہاں ایماندار اور فرض شناس آفیسر اور اہلکار تعینات کئے جائیں

رہنماؤں نے کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مین شاہراہ پر ٹینٹ لگا کر احتجاجی دھرنا

دیا جائے گا دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان طورو اور دیگر انتظامیہ افسران کیساتھ قبائلی

عمائدین اور رہنماؤں کے مابین مسلے کے حل کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔


شیئر کریں: