ماہرہ خان اور عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا کا شکار

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اپنا قہر ڈھانے لگی
کورونا کی وجہ سے روزانہ ہلاکتوں کی تعداد 70 سے زیادہ ہوگئی
مہلک وائرس سے نہ تو مذہبی شخصیات محفوظ ہیں اور نہ ہی شوبز سے وابستہ ستارے محفوظ ہیں
لالی ووڈ اسٹار ماہرہ خان کورونا وائرس کی تازہ ترین شکار بن گئی
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی
ان کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے

ادھر مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
مولانا نے ٹویٹر پر اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی
ان کا کہنا تھا کہ کئی دن سے طبیعت ناساز تھی
کورونا ٹیسٹ کروانے پر انہیں علم ہوا کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں
مولانا کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی مشورے سے اسپتال منتقل ہوگئے ہیں
مولانا طارق جمیل سے قوم کی دعاوں اپیل کی ہے
ادھر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مولانا کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے


شیئر کریں: