امریکا کورونا کو لگام دینے کو تیار، کل تمام ریاستوں میں ویکسین پہنچ جائے گی

شیئر کریں:

انسانیت کی بقا کو درپیش خطرہ ٹل گیا.
امریکا میں عام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین مارکیٹ میں آگئی
امریکا کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ویکسین تیار کر لی ہے.
کورونا کے خلاف موثر ویکسین کل سے تمام امریکی ریاستوں میں پہنچ جائے گی.
کورونا ویکسین کو مرحلہ وار تمام شہریوں کو لگایا جائے گا.

امریکی دوا ساز کمپنیوں کی بنائی ویکسین کورونا کے خلاف 95فیصد تک موثر ہے.
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ ویکسین بہت جلد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگی.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے.
ٹرمپ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے امریکی شہریوں کو دی جائے.
ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد ہی ویکسین دنیا کے دیگر ممالک کو برآمد کی جائے.

ادھر بھارت نے امریکا سے کورونا ویکسین کی بھارت میں تیاری کی درخواست کی ہے.
بھارت کا کہنا ہے کہ وہ کم عرصے میں بڑے پیمانے پر ویکسین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
اگر امریکا بھارت کو ویکسین بنانے کی اجازت دے تو بہت جلد پوری دنیا کے لیے ویکسین تیار کی جاسکے گی.
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت دنیا میں سے زیادہ تیزی سے بڑے پیمانے پر ویکسین بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.


شیئر کریں: