خالصتان تحریک زور پکڑ گئی پیرس کی سڑکوں پر مودی مردہ باد کے نعرے

شیئر کریں:

پیرس سے اشفاق علی

سکھ برادری نے خالصتان کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے ملکوں ملکوں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مودی حکومت کے خلاف
سکھ کمیونٹی نے بھرپور ریلی نکالی۔

پیرس کی سڑکوں پر نکالی گئی ریلی میں بچے بڑے اور خواتین بھی شریک ہوئیں۔
مودی سرکار کی طرف سے بھارتی کسانوں کے خلاف کالے قوانین کے خلاف اور کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
ریلی ایفل ٹاور سے شروع ہوئی اور بھارتی سفارتخانے پر مکمل ہوئی۔

نیو یارک میں خالصتان کے نعرے لگ گئے، الگ وطن کے لیے سکھوں کا بھارت کے خلاف بڑا مظاہرہ

مظاہرین نے مودی حکومت اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بھارتی حکومت ان کالے قوانین کو واپس نہیں لیتی پوری دنیا میں
مودی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری رہیں گے اور مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو ہوری دنیا
میں آشکار کیا جائے گا۔


شیئر کریں: