وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر سب کو ان فالو کیوں کردیا

شیئر کریں:

تبدیلی کی نئی لہر ٹویٹر پر بھی نظر آنے لگی
ملکی سیاست کی طرح ٹویٹر پر بھی وزیراعظم عمران خان نے تنہائی اختیار کرلی۔
عمران خان نے اچانک ٹویٹر پر فالو کیے ہوئے تمام اکاونٹس کو ان فالو کردیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور
پی ٹی آئی کا آفیشل اکاونٹ بھی وزیراعظم کے ان فالو حملے کی زد میں آگئے۔

وزیراعظم کی طرف سے تمام اکاونٹس کو ان فالو کرنے کی وجہ متاثرہ اکاونٹس کو بھی سمجھ نہیں آسکی۔
عمران خان کے اس اقدام کو ٹویٹر صارفین کی طرف سے فوری طور پر نوٹس کیا گیا ہے۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمران خان بھی نوازشریف کی طرح ٹویٹر پر صرف فالورز چاہتے ہیں؟
سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی اب تک کسی کو ٹویٹر پر فالو نہیں کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ اس وقت سوشل میڈیا کی
سرخیوں کی زینت بنا تھا جب عمران خان نے جیو نیوز سے وآبستہ صحافی حامد میر کو ان فالو کیا تھا۔


شیئر کریں: