کورونا متاثرہ ناراض ملازم نے بلدیہ کراچی کے ڈائریکٹر کو گلے لگا لیا

شیئر کریں:

کورونا سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر شہزاد انورنے غصے میں بلديہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر کو گلے لگا لیا.
کورونا مثبت ہونے پر جان بوجھ کر گلے لگانے پر کے ایم سی افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تنخواہ روکنے پر کورونا کے مریض کے انوکھے انتقام پر بلديہ عظمیٰ کراچی
کے سینیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے شہزاد انور کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کروایا۔
مقدمہ ميں سرکاری ملازم کے کام کی راہ ميں رکاوٹ ڈالنے اور دھمکی دينے کی دفعات شامل کی گئيں۔

گزشتہ روز تنخواہ روکنے پر کے ايم سی افسر انتقاماً کے ايم سی ہيڈ آفس جا کر
سینیئر ڈائريکٹر ايچ آر ايم جميل فاروقی سے گلے ملا اور بوسہ دیا۔
کورونا کے مریض نے ديگر افسران سے بھی ملاقات کی اور بعد ميں اپنی کورونا رپورٹ دکھائی
جہاں مثبت رپورٹ ديکھتے ہی کے ایم سی ہیڈ آفس میں سب نشستيں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سینیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نے بتايا کہ شہزاد انور کو کرپشن شکايات پر
5 اکتوبر کو معطل کیا گیا اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر تنخواہ روک لی گئی تھی۔
شہزاد انور کی اس حرکت پر انتظامیہ نے ايکشن ليتے ہوئے شوکاز بھی جاری کيا ہے


شیئر کریں: