دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں 81 پاکستانی شامل، قائد اعظم یونیورسٹی سرفہرست

شیئر کریں:

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے دنیا کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
دنیا کے بہترین سائنس دانوں میں 81 پاکستانی سائنس دان بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے گیارہ پروفیسر اس فہرست میں شامل ہیں۔
امریکی یونیورسٹی کی طرف سے شائع کردہ فہرست میں دنیا بھر سے 1 لاکھ 59ہزار سے زائد سائنس دان شامل ہیں۔
ان سائنس دانوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے امریکی یونیورسٹی کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ان کی تحقیق کی بنا پر فہرست میں شامل کیا ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر بلال حیدر عباسی، ضابطہ خان شنواری، مشتاق احمد، عامر علی شاہ، رفل نسیم ملک اور محمد راشد خان فہرست میں شامل ہیں۔
مسعود خان، افضل شاہ، عامر سعید اور عبدالحق بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
امریکی یونیورسٹی کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمدود اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرام شامل ہیں۔
امریکی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ان تمام شخصیات کو ان کی ریسرچ کی بنا پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: