منہ اور حلق میں بلیڈ چھپانے والا کار لفٹر کراچی میں پکڑا گیا

شیئر کریں:

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منہ میں بلیڈ رکھنے والے موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عارف منہ کے اندر کئی بلیڈ رکھنے کا ماہر ہے۔

ملزم پکڑے جانے پر منہ سے بلیڈ نکال کر خود کو زخمی کر لیتا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اپنے منہ سے کئی بلیڈ نکال کر پولیس کو دیکھاتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر حلق کے اندر سے بھی وہ بلیڈ نکالتا رہا اور پھر پانی پی کر بھی کہتا ہے
کہ 3 سے 4 بلیڈ سینے کے قریب ہیں۔
ملزم کا کہنا ہے کہ کچھ کھائے گا تو پھر باقی بلیڈ بھی باہر نکالنے کے قابل ہو سکے گا۔
ملزم عارف کے خلاف موٹر سائیکل لفٹنگ کے کئی مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھا۔


شیئر کریں: