ایبٹ آباد کے سی ایم او ڈاکٹر راجہ آصف کورونا سے شہید

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں کورونا وائرس میں شدت آگئی ہے۔
ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے سی ایم او کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے۔
محکمہ صحت کے مزید کئی افسران و اہل کار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان پر کورونا کی مہربانی اموات میں کمی لندن میں ویکسین تیار

ایوب ٹیچنگ اسپتال کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھر چکا ہے آئی سی یو میں وینٹی
لیٹر بھی کم پڑگئے۔
پیر کو ایبٹ آباد کے نواحی گاوں موہار کے رہائشی ڈاکٹر راجہ آصف چند روز کووڈ19 کے
باعث علیل ہوئے اور گزشتہ روز شہید ہو گئے۔
مرحوم کے والد راجہ کالا خان بھی چند روز قبل کورونا سے شہید ہو گئے تھے۔
ان کے خاندان کے دیگر افراد میں بھی کورونا وائرس کی اطلاعات ہیں۔
مرحوم ڈاکٹر راجہ آصف ہنس مکھ ملنسار اور محنتی ڈاکٹر تھے انہوں نے اپنی سروس کا
بیشتر حصہ ایمرجسنی سروسز میں گزارا۔

ایبٹ آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور محکمہ صحت کی جانب
سے ٹیسٹ کردہ 13 فیصد افراد میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 13 فیصد شرح ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں۔


شیئر کریں: