پاکستان پر کورونا کی مہربانی اموات میں کمی لندن میں ویکسین تیار

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان میں اموات گزشتہ روز ہفتہ کے مقابلے میں کم رہیں۔
ہفتہ کو ملک بھر میں 59 اموات ہوئی تھیں لیکن اتوار کو 34 اموات ہوئیں۔

پہلے صرف اسپتالوں میں زیر علاج وینٹی لیٹر پر موجود افراد کی اطلاع آتی تھی لیکن اب
گھروں پر بھی کورونا جانیں لے رہا ہے۔
اتوار کو مجموعی طور پر کورونا سے 26 اموات اسپتالوں اور 8 گھروں پر ہوئیں۔
اتوار 2 ہزار 756 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے زیادہ تر گھروں پر ہی قرنطینہ کر رہے ہیں۔
اس گھٹن زدہ ماحول میں اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں اس ہفتہ کے آخر تک کورونا سے
بچاؤ کی ویکسین تیار کر لی جائے گی۔
خیال رہے کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی ویکیسن کی تیاری میں اہم پیش رفت کر لی ہے۔
امید ہے بہت جلد ابتدائی مراحل سے نکل کر لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔


شیئر کریں: