کورونا کی دوسری لہر ریکارڈ 59 اموات اسلام آباد کراچی میں‌کیس بڑھ گئے

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہونے لگی کووڈ19 سے
مزید 59 اموات ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے
دوران 59 افراد کورونا کے سبب زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان میں سے 54 مختلف اسپتالوں اور 5 افراد کی گھروں پر موت واقع ہوئی۔
پاکستان میں مجموعی طور پر اب بھی کورونا کے 36 ہزار 683 کیسز مثبت موجود ہیں۔
کراچی کی طرح اسلام آباد میں کورنا وائرس کے کیس بھڑتے جارہے ہیں۔
کراچی میں حکومت نے لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

کورونا ویکسن بنی نہیں 9 ارب ڈوز فروخت ہوگئیں، بھارت نے ڈیڑھ ارب ڈوز کا سودا کرلیا

خیال رہے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسن پر ابھی تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور اس پر سائنسدان کام کر رہےہیں۔
کورونا سے محفوظ رکھنے کا صرف ایک ہی طریقہ اب تک ہمارے پاس موجود ہے وہ احتیاط اور احتیاط ہے۔
حکومت اپنی طرف سے آگاہی مہم چلا سکتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرنا شہریوں کا اپنا فرض ہے۔
عوام کو چاہیے کہ وہ اس نازک صورت حال کو سمجھیں کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اس سے انکار ممکن نہیں۔

ڈاؤ یونی ورسٹی نے کورونا وائرس دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل

پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا اور ڈاؤ یونیورسٹی
نے کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کر لی ہے۔


شیئر کریں: