مصر میں امریکا کے 5 فوجی ہلاک امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ

شیئر کریں:

مصر میں قیام امن کے سرگرم فورس کا ہیلی کاپٹر گر کے تباہ ہو گیا واقعہ میں پانچ امریکی
فوجیوں سمیت 7 فوجی ہلاک ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا واقعہ جنوبی سنائی جزیرہ میں شرم الشیخ کے قریب پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں لیکن ایک امریکی فوجی
کے زخمی ہونے کا ضرور بتایا گیا ہے۔
واقعہ میں فرانس اور چیک کا اہل کار بھی امریکی فوجیوں کے ساتھ مارا گیا۔
خیال رہے 1978 کے کیمپ ڈیویڈ معاہدہ کے تحت کثیر الملکی فورسز اور آبزرور اس علاقے میں تعینات ہیں۔
13 ممالک کے ایک 150 اہل کار اس علاقے میں تعینات ہیں ان میں 450 امریکی فوجی ہیں۔


شیئر کریں: