پاکستان میں 7ہزار شہری کورونا سے جاں بحق

شیئر کریں:

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

کورونا کی وجہ سے تعلیمی بند نہیں ہوں گے، سردیوں کی چھٹیاں بھی ختم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 045 ہوگئی
اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سینئر صحافی ندیم رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7000 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 834 ، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 329،
خیبرپختونخوا 40 ہزار 843 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 110، بلوچستان میں 16 ہزار 152 ،
آزاد کشمیر 4 ہزار 830 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 378 تعداد ہوگئی۔


شیئر کریں: