کوہاٹ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 5افراد جاں بحق

شیئر کریں:

کوہاٹ کے علاقے کاغزئی ميں شادی کی تقريب ميں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں شادی کی تقريب جاری تھی
کہ 2 فریقین آپس میں لڑ پڑے اور لڑائی اتنی بڑھی کہ بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔
لڑائی کے وقت تقریب میں محفل موسیقی جاری تھی۔
فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ تقريب کے دوران مخالفين کا آمنا سامنا ہونے پر پيش آيا۔ پوليس نے فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے


شیئر کریں: