جو بائیڈن امریکا کے 46ویں‌ صدر منتخب کر لیے گئے

شیئر کریں:

ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے۔
بائیڈن کو 284 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوگئے
ان کے مد مقابل ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹرل ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔
پنسلوینیہ سے بھی جو بائیڈن کامیاب ہوگئے جس کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 284 ہوگئی۔

کیا آپ جانتے ہیں جوبائیڈن کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے؟


جو بائیڈن 273 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے ہیں ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 ووٹ
ملے ہیں۔
امریکا میں عصاب شکن صدارتی معرکے کے دوران ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار
جو بائیڈن دونوں نے کامیابی کے دعوے کیے تھے۔

جوبائیڈن کو سرکاری سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

امریکا کے 46 ویں صدر کا فیصلہ ملک کی 5 اہم ریاستوں جنہیں سوئنگ اسٹیٹس کہا جاتا ہے ان
کے حتمی نتائج پر منحصر تھا۔
ان پانچ ریاستوں میں ایریزونا، جارجیا، پنسلوینیا، نواڈا اور شمالی کیرولائنا شامل ہیں
اس کے علاوہ چھٹی ریاست الاسکا ہے جہاں ابھی کامیاب امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوا۔
ان سب ریاستوں میں تاحال ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ووٹوں (پوسٹل بیلٹس) کی گنتی کا طویل
اور صبر آزما عمل جاری ہے۔

جوبائیڈن کا صدر منتخب ہو کر مسلمانوں کو انتظامیہ میں شامل کرنے کا اعلان

جارجیا میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امیدواروں
نے 49.4 فیصد اور 49.4 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، تاہم ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے بائیڈن، ٹرمپ
سے آگے نکل گئے ہیں۔
بائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 24 لاکھ 50 ہزار 184 ہوگئی ہے اور صدر ٹرمپ نے 24 لاکھ 48
ہزار 619 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
بائیڈن کو ایک اور اعزاز یہ حاصل ہوا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر منتخب
ہوئے ہیں۔

بھارتی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر نامزد، پاکستان کے لیے خطرہ کی گھنٹی


واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کو چیلنج کرنے کیلئے اپنے حامیوں سے فنڈز مانگ لئے
وہ مسلسل انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں۔

جو بائیڈن اور ان کی نائب کملا ہیرس پر بھاری زمہ داری یہ عائد ہوتی ہے کہ الیکشن مہم میں
انہوں نے عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں کس طرح پورا کیا جائے۔

کورونا وائرس کی موجودگی میں ملک کی معیشت بہتر بنانا اور اس وبا سے لوگوں‌ کو محفوظ
رکھنے کے لیے اقدامات ان کی اولین ترجیح قرار دی جارہی ہے۔


شیئر کریں: