سینئر صحافی ندیم رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شیئر کریں:

سینئر صحافی ندیم رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں وہ دو دن سے معمولی بخار میں مبتلا تھے۔
کراچی کی مقامی لیباریٹری سے ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
صحافی ندیم رضا کے خاندان کے افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ انہیں اور گھر والوں کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
تمام افراد نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

صحافی ندیم رضا کا کہنا ہے کہ وہ مکمل احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کے باوجود کورونا وائرس
کا شکار ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں اور جلد کورونا سے صحت یاب ہوجائیں گے۔
صحافی ندیم رضا نے اپنے اور اپنے گھر کے دیگر افراد کی صحت کے لیے دعاوں کی خصوصی اپیل کی ہے۔
ندیم رضا کا شمار پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔
وہ بائیس سال سے زائد عرصہ سے میڈیا انڈسٹری سے منسلک ہیں۔
ندیم رضا پاکستان کے کئی بڑے چینلز کو لانچ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
خبروالے صحافی کی ٹیم ندیم رضا اور خاندن کے دیگر افراد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔


شیئر کریں: