ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیرگرفتار

شیئر کریں:

لاہور میں ن لیگی رہنما اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا.
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر خواجہ عمران نذیر
سفید رنگ کی پراڈو میں جا رہے تھے کہ انہیں وارڈنز کی جانب سے روکا گیا ،
عمران نذیر کو روکنے پر وجہ بتائی گئی کہ مریم نواز جب نیب گئیں تھیں
تو ان کی گاڑی کی کیمرے میں فوٹیج ملی ہے ، یہ گاڑی مطلوب ہے ،
ایف آئی آر میں آپ کا نام تھااور روکنے کے احکامات ملے تھے ۔
خواجہ عمران نذیر کو فیصل ٹاﺅن تھانے پہنچا دیا گیاہے ،
خواجہ عمران نذیر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ
انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،
حکومت جو مرضی کر لے 13 تاریخ کو تاریخی جلسہ لاہور میں ضرور ہو گا


شیئر کریں: