کراچی میں کورونا وائرس بے قابو، کیسز ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئے

Corona Karachi
شیئر کریں:

کراچی میں کورونا کی وبا بے قابو ہونے کی وجہ سے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی
تجاوز کر گئی ہے۔
صوبے بھر میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے دوسو نواسی کیس سامنے آئے ہیں۔


سب سے زیادہ نوے کیس ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر میں اب تک ایک لاکھ ایک سو نو
افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

شہرمیں کورونا کا پہلا کیس چھبیس فروری کورپورٹ ہوا تھا ۔
سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران چارسو تینتالیس کیسز سامنے آئے۔

کورونا سے متاثر مزید دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
صوبے میں اب تک دوہزار چھ سو تینتیس افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس وقت ایک سو اکیانوے مریضوں کی حالت تشویشناک اور ستائیس وینٹی لیٹر پر ہیں۔

حکومت نے شہریوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اعلان کردہ ایس او پی پر عمل درآؐمد
کرنے کی اپیل کی ہے۔


کورونا کی صورت حال پر نظر رکھنے والا وفاقی ادارہ پہلے ہی صوبوں کو خبردار کر چکا ہے۔
اس سلسلے میں اسپتالوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ انتظامات کو پھر سے چیک کرلیں کسی بھی وقت
انتہائی الرٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔

دنیا پھر سے لاک ڈاؤن کی شکار

خیال رہے دنیا کے بیشتر ممالک میں پھر سے سختی کی جانے لگی ہے۔
برطانیہ، فرانس اور بیلجیم سمیت کئی ممالک میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن کیا جانے لگا ہے۔
اس طرح پاکستان میں بھی ایک مرتبہ پھر سے تعلیمی اداروں کی بندش کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بیشتر والدین پہلے سے اسکولوں میں اپنے بچوں کو نہیں بھیج رہے ہیں۔


شیئر کریں: