کورونا کیسوں میں مزید اضافہ، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالات کی تیاری

شیئر کریں:

این سی او سی کے خصوصی اجلاس نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تمام صوبوں کو فوری ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ کورونا کی متوقع صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں
میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

تمام صوبے اسپتالوں میں موجودہ طبی سہولیات کا جائزہ لیں اور صلاحیت میں اضافے کے لئے فوری
طور پر ضروری اقدامات کریں۔

تمام صوبے جاری شدہ ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
کورونا کی موجودہ صورت حال میں اضافے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کئے جا سکتے ہیں
جس کے لئے صوبے انتظامی تیاری مکمل رکھیں۔

خیال رہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 807 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 11 افراد جاں بحق ہوئے اور 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 121 ایکٹو
کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں پہلے ہی اسمارٹ لاک کیا جارہا ہے۔
حکومت نے عوام کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو
صورت حال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔


شیئر کریں: