ڈیرہ اسماعیل خان کے “دار زندہ” میں پاک فوج کے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ

شیئر کریں:

ڈی آئی خان سے احمد نواز مغل

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضم شدہ قباٸلی علاقہ دارزندہ میں پاک فوج اور محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے
کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔
کہتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں
کو اباد کرنے کے لیے پاک ارمی نے درازندہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرائی ہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا فاٸنل میچ شیر نواز کلب اور صمد بلبل کے درمیان کھیلا گیا۔
فاٸنل میں شیرنواز کلب نے صمد بلبل کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
شہری کہتے ہیں درازندہ میں پاک فوج نے محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ کراکے
عوام کے دل جیت لیے۔
کھیلوں کے فروغ سے جہاں نوجوانوں میں صحت مند مقابلوں کا رجحان بڑھتا ہے وہیں تفریح
کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

أٸی جی ایف سی میجر جنرل محمد عمر بشیر نے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی
ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے۔
أٸی جی ایف سی میجر جنرل محمد عمر بشیر نے ساتھ ہی لیویز کے جوان جو 145 SP AD کے نگرانی
میں پولیس ڑریننگ کر رہے ہیں ان سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے کہا کے “وردی کے رنگ
بیشک مختلف ہوں پر سب کا مقصد عوام کی خدمت اور حفاظت کرنا ہے ”
اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر قاسم شہزاد اور کمانڈنگ افسر SP AD 145 لفٹیننٹ کرنل محمد خرم ریاض بھی موجود تھے عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا اور اس طرح تفریح پروگراموں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔


شیئر کریں: