کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

شیئر کریں:

بالی ووڈ کی سپر سٹار کنگنا رناوت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ،
باندرا کی ایک عدالت نے باندرا پولیس کو کنگنا رناوت اور
ان کی بہن رنگولی چنڈل کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے
اور بالی وڈ کا منفی تاثر اجاگر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سارا بالی ووڈ خلاف ہے، اے آر رحمان کے حیران کن انکشافات

کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈل کے خلاف ایف آئی آر
کے اندراج کے لیے شکایت ڈائریکٹر ساحل سید کی جانب سے دائر کی گئی تھی،

سوشانت سنگھ راجپوت بالی وڈ کا دوغلا چہرہ بےنقاب کرگئے

میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست کا جائزہ لیا ہے
اور ’بادی النظر میں‘ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈل نے ’قابلِ سزا‘ جرم کیا ہے ،
مجسٹریٹ نے باندرا پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کوڈ آف کریمینل پروسیجر کے
سیکشن (3) 156 کے تحت ضروری کارروائی کرے ،
تمام الزامات کا انحصار الیکٹرانک میڈیا، ٹوئٹر اور فیس بْک پر کیے گئے
تبصروں پر ہے اور کسی ماہر کے ذریعے ان کی تحقیق ضروری ہے ۔


شیئر کریں: