مزار قائد پر حاضری کے بجائے سیاست کرنے پر کیپٹن صفدر اعوان گرفتار

شیئر کریں:

قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی بے حرمتی کرنے پر مریم نواز کے شہر کیپٹن صفدر کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔

‏مریم نواز نے ٹوئیٹ کی ہے کہ سندہ پولیس نےان کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا۔

‏کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کےلئے ہوٹل میں ان کے کمرے کے دروازے کو توڑا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان ، مریم نواز اور 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مریم صفدر، کیپٹن صفدر اور ان کے دوسو ساتھیوں پر مزار قائد کا تقدس پامال کرنے کا الزام ہے

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گزشتہ روز مزار قائد پر فاتحہ کے بعد ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے تھے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مزار کے احاطے میں نعرے بازی کی اور مریم نواز بھی ہاتھ ہلا ہلا کے جواب دیتی رہیں۔
شہریوں اور وفاقی وزرا نے مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے کئی رکن صوبائی اسمبلی اور کارکن 10 گھنٹے سے مسلسل احتجاج پر تھانے بریگیڈ لائنز ایریا کے باہر موجود تھے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر سمیت دیگر اراکین بھی کیپٹن صفدر کی اس حرکت پر سراپا احتجاج تھے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان تمام رہنماؤں کی سیاست صرف اور صرف احتجاج کے گرد ہی گھومتی ہے۔
خیال رہے اس سے پہلے مزار کے احاطے میں اس طرح کی سیاست کی کوئی مثال نہیں ہے۔


شیئر کریں: