پاک فوج مخالف بولنے والےپاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں، سردار عبدالرحیم

شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے گلشن حدید میں عوامی جلسے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ ایم ایس ایف فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سید اسامہ علی جعفری ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عبدالقادر شر حبیب راجپر طارق سرکی عرض محمد راہوجو عامر خان کی موجودگی میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، اے این پی سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنان کے علاؤہ مختلف برادریوں کے سینکڑوں لوگوں نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمولیت کرنے والوں نے صحیح سیاسی جماعت کا انتخاب کیا ہے۔
جو قربانیاں پاگارا خاندان نے پاکستان کے لیے دیں ہیں وہ کوئی بھول نہیں سکتا شہید سورھیہ بادشاھ اور قائدااعظم کی سوچ یکساں تھی۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے میں جن لوگوں نے پاک فوج کے خلاف نعرے لگوائے انہوں نے تو اربوں روپئے لوٹ کر باہر ممالکوں میں ناجائز املاک بنائی ہیں۔
پیپلز پارٹی ایک کرونا وائرس ہے ، جس کا علاج فنکشنل لیگ کے پاس ہے ، زرداری لیگ اور ن لیگ بہن بہائی ہے ، سندھ حکومت سلیکٹڈ ہے ، فوج کے گملوں میں پلنے والے آج اپنی اوقات بھول گئے ہیں اور فوج کے خلاف بات منگھڑت بہتان لگا رہے ییں، پاکستان کے منحرفین کو سبق دینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرا ہے متحد سندھ مظبوط پاکستان ، جس پر ہم عمل پیرا ہیں ،ملیر کی عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں ، ملیر کی ہزاروں ایکڑ زمینیں کوڑیوں کے داموں بیچ دی گئی ، چوروں کو بھگانے کا وقت آگیا ہے ، جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ یہ پارٹیاں مارشلا لگوانے کے ایجنڈا پر کام کررہی ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں ، پیر صاحب پاگارا اور ان کا خاندان ھمیشہ ملکی سالمیت کی بات کرتا ہے ، پیپلز پارٹی نے تاریخ بٹوارے اور ادھر ہم اور اُدھر تم کی تاریخ رہی ہے۔ زرداری لیگ سندھ کو تقسیم کرنے کی نیعت سے دہرا بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کی ، جزائر پر نئے شہر بنانے کی سازش میں پیپلز پارٹی برابر کی ملوث ہے ، سورھیہ بادشاھ کی قربانی وطن کی آزادی کے لیے تھی جس کا نعرہ تھا وطن یا کفن آزادی یا موت ، یہاں ستر فیصد لوگ فضلا ملا پانی پیتے ہیں ، اسٹیل ملز جیسے ادارے کو تباھ کردیا گیا ، میرٹ کے بجائے کرپشن کے تحت نوکریاں دی جاتی ہیں ، تعلیمی اداروں میں جانور بندھے ہوئے ہیں۔

تقریب کو ایم ایس ایف فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سید اسامہ علی جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے اور اس کو بچانے میں پیر صاحب پگارا کے خاندان کی بڑی قربانیاں ہے وہ وقت دور نہیں کے پورے سندھ میں فنکشنل لیگ کا جھنڈا لہرائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کو ایم ایس ایف فنکشنل کے تحت بھتر کریں گے اب کسی کا کارڈ نہیں چلے گا یہاں بسنے والے سب سندھی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عبدالقادر شر نے اپنی خطاب میں کہا کہ شمولیت کرنے والوں کو اس جماعت میں محبت اور عزت ملے گی تقریب کو حبیب راجپر طارق سرکی عرض محمد راہوجو اور دیگر نے خطاب کیا اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں اور برادریوں کے سیکڑوں لوگوں نے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

جن میں یاسین غوری سیکٹر انچارج ایم کیو ایم ملیر ، ای این پی کے شہروز خان ، شہریار خان سواتی ، سولنگی ویلفیئر ایسوسیشن کے صدر حیدر سولنگی ، اسلام الدین خان ، ارشد کھوسو ، محمڈ موسی شر ، غلام فرید جوکھیو ، علی نواز بھٹی ، فاروق بلوچ ، نور حسن اور دیگر نے شمولیت کا اعلان کیا۔


شیئر کریں: