روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار کھلوانے کے لیے مظاہرے

شیئر کریں:

عظیم روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار زائرین کیلئے کھلوانے کے لیے خاطر اورکزئی ، ہنگو
پاراچنار اور ملک کے دیگر علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
میاں شاہ انور کے ہزاروں مرید اور عقیدت مند احتجاجی مظاہروں میں شرکت کررہے ہیں۔

پارا چنار میں امن قائم ہو چکا میاں شاہ انور کا مزار کب کھولا جائے گا؟

اورکزئی، ہنگو اور پاراچنار میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے منیر سید میاں
ماہر حسن، عباس غلام اور دیگر رہنماؤں نے کہا بدامنی کے دوران ضلع اورکزئی کے صدر مقام کلایہ
میں روحانی پیشوا میاں شاہ انور بزرگوار کی مزار کو زائرین کی آمد کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

اب فورسز کی قربانیوں سے علاقے میں امن قائم ہوگیا ہے اس لئے مزار کو زائرین کی آمد اور
تعمیر و مرمت کیلئے کھول دیا جائے۔

میر انور شاہ کا مزار کھلوانے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

رہنماؤں کا کہنا تھا مزار جانے پر بندش کے باعث روحانی پیشوا کے لاکھوں عقیدت مندوں میں تشویش
پائی جاتی ہے اور طویل عرصے سے تعمیر و مرمت کیا اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مزار خستہ حالی
کا شکار ہے اور مزار منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور مزار زائرین کیلئے کھول دی جائے اور مزار کی تعمیر و مرمت
کی اجازت دی جائے۔


شیئر کریں: