نائجیرین سمیت 4 پاکستانی آن لائن فراڈ کیس میں پشاور سے گرفتار

شیئر کریں:

پشاور سے عظمت گل

پشاور میں آن لائن فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہ دھر لیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے الیکٹرانک کرائم میں ملوث دو نائیجرین سمیت 4 ملزم گرفتارکیے ہیں۔
شہری محمد ابراہیم سے مختلف اوقات میں تین بینک اکاؤنٹس کے زریعے 15 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔
پاکستان میں گروپ کے کارندے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سہیل صابر نے فراڈ کی رقم وصول کی۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ ان لائن فراڈ میں ملوث تھے، وٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے میسج بھیجتے تھے۔
ملزم سہیل صابر، تیمور کیانی چیمیزی پیٹر نیول اور عبیسی اونائیکا چوکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


شیئر کریں: