شمالی وزیرستان سے ایف ڈبلیو او کے ملازمین اغو کر لیے گئے

شیئر کریں:

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام کے علاقے دتہ خیل سے ایف ڈبلیو او کے 2 سول
ملازمین اغواء کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ملازمین کو سہہ پہر کے وقت نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔
ڈی ایس پی اعظم خان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔
دتہ خیل قوم کے مشران کو مغویوں کی بازیابی کیلئے تعاون فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
ڈی ایس پی نے مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے امید ظاہر کی ہے مشران کا جرگہ بھی آج ہو رہا ہے۔


شیئر کریں: