گلگت بلتستان کے عوام پوسٹل کے ذریعے ووٹ دے سکیں گے

شیئر کریں:

ملک کے کونے کونے میں آباد گلگت بلتستان کے عوام کیلئے اچھی خبر آئی ہے۔
پاکستان کے کسی بھی حصے سے اب گلگت بلتستان کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی پوسٹل
کے ذریعے استعمال کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کا اجراء بھی کردیا ہے۔
پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کیلئے 7 اکتوبر سے 7 نومبر تک درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے 24 میں سے 22 سیٹوں پر پی ٹی آئی مقابلہ کرے گی

درخواست متعلقہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرانی ہو گی۔
درخواست میں نام،ولدیت،کارڈ نمبر اور علاقے کا نام لکھنا لازمی ہے۔

درخواست بذریعہ ڈاک کسی بھی شہر سے بھیجی جا سکتی ہے۔
بیلٹ پیپر ڈیکلیریشن فارم کے ہمراہ آر او سے فراہم شدہ لفافہ میں سیل کرکے بذریعہ
ڈاک متعلقہ آر او کو بھیجنا ہوگا۔

گلگت بلتستان میں آرمی چیف کی تصویر پر پابندی

یاد رہے گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں‌کے لیے 15 نومبر کو انتخابات
کا اعلان کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: