آن لائن کمپنی ایمازون کے 19 ہزار ملازمین کورونا کا شکار

شیئر کریں:

معروف آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون کے 19 ہزار سے زائد ملازمین کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایمازون کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے ملازمین کی تعداد 13 لاکھ 72 ہے
جن میں سے 19 ہزار 816 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان کے ملازمین کے متاثر ہونے کی شرح توقع سے 42 فیصد کم ہے۔
ایمازون کا کہنا ہے کہ نومبر سے وہ کورونا ٹیسٹنگ بڑھا رہے ہیں،
اگلے مہینے سے یومیہ بنیاد پر 50 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔


شیئر کریں: