گلگت بلتستان میں آرمی چیف کی تصویر پر پابندی

شیئر کریں:

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے سیاسی مقاصد کے لیے آرمی چیف کی تصویر استعمال
کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
کوئی سیاسی جماعت انتخابی مہم کے دوران آرمی چیف کی تصویر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال
نہیں کرے گی۔
آرمی آفسران یا کسی بھی ادارے کے سربراہ کی تصویر بھی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں
کی جا سکے گی۔

احکامات کی خلاف ورزی پر امیدوار الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 232 کے تحت ڈسکولی
فکیشن کے زمرے میں آسکتا ہے۔
گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 233 کوڈ آف کنڈکٹ
کی پابند ہوں گی۔

تمام اشتہارات، پینافلکس اور بینرز پر مسلح افواج باالخصوص آرمی چیف اور عدلیہ سے امیدوار
اپنا تعلق ظاہر نہیں کر سکتے۔
دونوں ریاستی ادارروں سے کوئی بھی سیاسی جماعت اپنا تعلق ظاہر نہیں کرسکتی۔
فوج اور عدلیہ کے سربراہان کی تصویر یا ان کی بابت تحریر کے زریعے امیدوار اپنی تشہیر نہیں کرسکتے۔

سیاسی افراد یا سیاسی جماعتیں تصویر یا تحریر کے ذریعے آرمی چیف، مسلح افواج اور عدلیہ کا نام الیکشن
کمپین میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


شیئر کریں: