پاکستان میں موبائل فونز کا استعمال بڑھ گیا

شیئر کریں:

پاکستان میں صنعتی سرگرمیاں سست ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات اور مشنری کی درآمد کم
ہوئی لیکن موبائل فونز کی درآمد 87 فیصد بڑھ گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں
30 کروڑ 64 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 کروڑ 29 لاکھ ڈالر زیادہ ہیں۔
پاکستانی روپے میں ان کی مالیت 51 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔
دو ماہ میں 10 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے ٹیلی کیمونیکیشن کے دوسرے آلات بھی درآمد کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران خام تیل، پیٹرولیم، گیس مصنوعات کی درآمد
میں 24.6 فیصد اور مشنری کی درآمد میں 6.2 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں رکارڈ اضافے کے باعث دو ماہ کے دوران ایک رتی
سونا بھی پاکستان درآمد نہیں کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال دو ماہ میں 86 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔۔


شیئر کریں: