عوام بجلی کی طرح گیس کی لوڈشیڈنگ کے لیے بھی تیار ہو جائیں

شیئر کریں:

سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے امکانات کے باوجود حکومت نے ایل این جی کی درآمد کم کر دی۔
خود وزیر اعظم عمران خان سردیوں میں گیس کے شدید بحران کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ سردیوں میں گیس کے بڑے بحران کا سامنا ہو سکتا ہے
لیکن شائد حکومتی اداروں اور سرکاری حکام کو اس کا اندازہ نہیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران پاکستان نے 27 کروڑ 32 لاکھ 88 ہزار ڈالر
کی ایل این جی درآمد کی جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے 54 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال 60 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق ادارہ شماریات ایل این جی جی درآمد اس کی مالیت کی صورت میں بتاتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تو ہوئی ہے تاہم انتی زیادہ کم
نہیں ہوئی جتنی زیادہ کمی ایل این جی کے درآمدی بل میں ہوئی ہے۔

آنے والے دنوں میں گیس کی ڈیمانڈ میں اضافے کے پیش نظر حکومت کو عالمی مارکیٹ میں کم قیمت کا
فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ گیس درآمد کرنا چاہیے تھی۔


شیئر کریں: