پاکپتن میں حضرت بابا فرید کے عرس کا ساتواں روز

شیئر کریں:

محمود احمد رضا پاکپتن سے

پاکپتن میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر
کے 778 ویں عرس کے ساتویں روز بھی رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر سے زائرین
کی آمد اور حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ساتویں روز کی رسومات ادا کرتے ہوئے
زائرین میں روایتی تبرکات تقسیم کیے۔
پندرہ روز عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5 محرم کو ادا کی جائے گی۔


شیئر کریں: