نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے

شیئر کریں:

نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے۔
62 سالہ رہنما پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کراچی
کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خاندان کے ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ کینسر کی وجہ سے دن بہ دن ان کی صحت خراب رہنے لگی تھی۔
آبائی علاقہ غزدار میں سینیٹر حاصل خان بزنجو کی تدفین ہو گی۔
حاصل بزنجو نیشنل پارٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔


شیئر کریں: