بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ریکارڈ سرمایہ کاری پر وزیراعظم خوش

شیئر کریں:

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کو خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت ميں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی ميں سمندر پار پاکستانيوں نے 2 ارب 76 کروڑ ڈالر بھجوائے۔
يہ ملکی تاریخ میں ايک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ جون 2020 کی نسبت ترسیلات زر 12.2 فیصد زیادہ،
جب کہ جولائی 2019 کی نسبت 36.05 فیصد زيادہ ترسیلات بھيجے گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی معيشت کے حوالے سے مزيد اچھی خبريں مل رہی ہيں


شیئر کریں: