پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے 778 ویں عرس کی تقریبات

شیئر کریں:

پاکپتن سے محمود احمد

پاکپتن میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر
کے 778 ویں پندرہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

دربار کے سجادہ نشین سلسلہ چشتیہ کی صدیوں سے جاری رسومات ادا کریں گے۔
رواں سال کورونا وباء کے پیش نظر دربار پر عرس کی تقریبات کو انتہائی محدود کیا گیا ہے۔
دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5 محرم الحرام کو ادا کی جائے گی۔
محدود رسومات کے تحت بہشتی دروازہ دو روز علامتی طور پر کھولا جائے گا۔
عرس کے موقع پر پاکپتن پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔


شیئر کریں: