کرکٹر عمر اکمل کی فکسنگ کیس میں سزا کم کر دی گئی

شیئر کریں:

اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر عمر اکمل کو ریلیف مل گیا۔
سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے خلاف ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل
کی اپیل کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔

عمر اکمل کا بکیوں سے روابط کا اعتراف

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد
کھوکھر نے دونوں فریقین کو آگاہ کیا۔
عمر اکمل کی سزا میں ڈیرھ سال کمی کردی گئی وہ انیس اگست دو ہزار اکیس
کے بعد سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
عمر اکمل نے پی ایس ایل دو ہزار بیس کے آغاز سے قبل مشکوک لوگوں سے ملاقات
کی تھی جس پر انہیں بیس فروری کو معطل کیا گیا۔
اسٹار بلے باز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ
فضل میراں چوہان نے تین سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔
عمراکمل 19 اگست 2021 کے بعد سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔


شیئر کریں: