مردوں کے بعد عورتوں پر بھی سونا حرام، ایک لاکھ 24 ہزار روپے فی تولہ

شیئر کریں:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد
پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
ایک تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار 800 سو روپے کا ہو گیا

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ 5 ہزار 1 سو روپے کے اضافے سے
ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہو گئی
دس گرام سونا 4 ہزار 372 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہو گیا
جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 97 ہزار 294 روپے فی دس گرام ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 46 ڈالر کے اضافے سے 1 ہزار 942 ڈالر تک پہنچ گئی
اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2011 میں 1900 ڈالر سے اوپر گئی تھی
اقتصادی ماہرین کے مطابق کرونا کی دوسری لہر کے خدشات اور امریکا چین کشیدگی کے باعث سونا پہلے ہی مہنگا ہو رہا تھا
لیکن امریکا کے دس سالہ مدت کے ٹرثری بانڈز کے شرح منافع میں کمی نے سونے کی قیمت میں اضافے کی رفتار تیز کر دی۔۔


شیئر کریں: